Breaking
Sun. Dec 22nd, 2024

شمالی کرناٹک میں 1432 اختراعات کا اندراج وزیر پر بینک گھر کے

بیلگام ۔ دیہی ترقی اور پنچایت راج اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور بائیو ٹکنالوجی کے وزیر پر بینک گھر گے نے کہا کہ شمالی کرناٹک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بیونڈ بنگور پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 1432 اختراعی کا روباری اداروں نے اندراج کیا ہے۔ انہوں نے آج ودھان پریشد میں منعقدہ شمالی کرنا تک خطہ کے سلکتے ہوئے مسائل پر ایک خصوصی بحث کے دوران کہا کہ الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری اور نئی ایجادات کے آغاز کے لیے 432 اختراعی کا روباری اداروں کو رجسٹر کیا گیا ہے، اس طرح اس خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ تین کرنا تک اسکیم کے تحت بھی اس خطے کو مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ممبر کیشو پر سیاد نے کہا کہ شمالی کرناٹک میں بہت سے مشہور تاریخی مندر ہیں جہاں مندر کی سیاحت کو ترقی دی جاسکتی ہے اور ان کے بیک واٹر میں کئی ڈیم ہیں جہاں واٹر ایڈونچر اسپورٹس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریچھ کی پناہ گا ہیں، پرندوں کی پناہ گا ہیں، ایسی جگہیں ہیں جنہیں روپ دے، سڑک ، ریل اور فضائی نظام کے ذریعے متوجہ کیا جا سکتا ہے، ان سب کو اس حصے میں تیار کیا جانا چاہیے۔ رکن ایم ناگراج نے کہا کہ اس حصے میں بڑی تعداد میں صنعتیں لگائی جائیں اور آبپاشی کے مسائل کے تعلق سے مرکز پر دباؤ ڈالا جائے اور انہیں حل کیا جائے ۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *